عاشقان ولایت 99 فوجی مشقوں کا انعقاد
اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج نے ملک کے شمال مغربی علاقوں میں ولایت ننانوے نامی اپنی سالانہ مشقیں انجام دی ہیں۔
ایران کے شمال مغربی علاقے میں انجام پانے والی ولایت ننانوے فوجی مشقوں میں اسلامی جمہوریہ کی بری فوج کی طاقت ، دفاعی تیاریوں اور سرعت عمل کا مظاہرہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ فوجی مشقیں اپنے اہداف کے حصول میں پوری طرح کامیاب رہیں ۔ان فوجی مشقوں میں حصہ لینے والی یونٹوں نے ایران کی بری فوج کے میکینائیزڈ انفینٹری بریگیڈ کو موبائل دفاعی بریگیڈ میں تبدیل کرنے والے نئے اسٹرکچر کا دوسری بار مظاہرہ کیا۔
ان خصوصی فوجی مشقوں میں، انفینٹری، انجینئرنگ، یو اے وی اور توپ خانے کی یونٹوں نے رات اور دن دو مرحلوں میں طے شدہ اہداف کے حصول کے لئے موبائل دفاعی بریگیڈ کی مدد کی۔
موبائل بریگیڈ نے ایک دن میں جنگی و دفاعی منصوبوں پر عمل کر کے ان مشقوں کے پہلے سے طے شدہ اہداف کو کامیابی کے ساتھ حاصل کر لیا۔