Oct ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا کا شکار مزید 415 پندرہ مریضوں کی موت

ایران میں آج کورونا کے چھے ہزار سے زیادہ نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جبکہ چار سو پندرہ مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے بدھ کو کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران چھے ہزار آٹھ سو چوبیس نئے مریضوں کا پتہ چلا ہے جن میں سے  دوہزار چار سو نوے مریضوں کو اسپتال میں ایڈمیٹ کرلیا گیا اور باقی کو ضروری معالجے اور ہدایات کے بعد ان کے گھروں کو روانہ کردیا گیا ۔

 سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ اٹھاون ہزار چھے سو اڑتالیس ہوچکی ہے۔

وزارت صحت کی ترجمان نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے چار سو پندرہ مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور اس طرح کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد تینتیس ہزار سات سو چودہ تک پہنچ گئی ہے ۔

 ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری کا کہنا ہے کہ اب تک کورونا کے چارلاکھ سڑسٹھ ہزار نو سو سترہ مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے اپنے گھر جا چکے ہیں ۔

ٹیگس