ایران کے مختلف صوبوں میں کورونا کے پیش نظر بندشوں کا اعلان
Oct ۳۱, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۳ Asia/Tehran
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ انسداد کورونا قومی کمیٹی کے فیصلوں کی بنیاد پر ایران کے پچیس صوبوں اور چھیالیس علاقوں میں نئی کورونا بندشوں کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔
صدر مملکت نے ہفتے کے روز انسداد کورونا کمیٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ ان بندشوں کے دائرے میں مختلف مناسبتوں سے تمام تعلیمی اور اجتماعی و سماجی سرگرمیاں آئندہ بدھ کے روز سے دس روز کے لئے بند کی جا رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس سے قبل تینتالیس علاقوں میں جو بندشیں جاری تھیں ان کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے سب کو چاہئے کہ اپنے فرائض پر عمل کریں اور لوگوں کو چاہئے کہ طبی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اس وبا کا مقابلہ کئے جانے میں حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔