Nov ۰۲, ۲۰۲۰ ۲۳:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران، امریکہ سے ایٹمی معاہدے پر دوبارہ مذاکرات نہیں کرے گا: ظریف

وزیر خارجہ ظریف نے کہا ہے کہ ایران کی حکومت ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائيڈن میں سے کسی کو بھی ترجیح نہیں دیتی اور ایران کے لیے صدارتی امیدواروں کے نعرے نہیں بلکہ امریکہ کا رویہ اہم ہے۔

ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے سی بی ایس ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے صدارتی انتخابات کے بعد وائٹ ہاؤس کا رویہ اہم ہے اور صدارتی امیدواروں کے وعدوں کی اس کی نظر میں کوئي اہمیت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر امریکہ یہ فیصلہ کرتا ہے کہ وہ ایران کے خلاف اپنے تخریبی رویے کو روک دے گا، تو الگ معاملہ ہوگا، اس بات سے قطع نظر کرتے ہوئے کہ وائٹ ہاؤس میں کون پہنچتا ہے۔

انھوں نے اپنے انٹرویو کے ایک حصے میں زور دے کر کہا کہ ایران، اب ایٹمی سمجھوتے پر امریکا سے دوبارہ مذاکرات نہیں کرے گا اور اگر ہمیں اس سلسلے میں مذاکرات کرنے ہوتے تو چار سال پہلے ہی صدر ٹرمپ کے ساتھ یہ کام ہو چکا ہوتا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ایران کی مداخلت پر مبنی امریکی خفیہ اداروں کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ وہ واحد شخص ہیں جو امریکہ کے انتخابی نظام کی سب سے اہم اور سب سے مؤثر توہین کرتے ہیں۔

ٹیگس