Nov ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • امریکہ مردہ باد یعنی سامراج کے خلاف جدوجہد

اسلامی جمہوریہ ایران کی فضا عالمی استکبار کے خلاف " هیهات منا الذله" اور امریکہ مردہ باد کے نعروں سےگونج رہی ہے۔

تیرہ آبان مطابق چار نومبر انیس سو اناسی میں ایرانی طلباء نے، ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف سازشوں میں مصروف امریکہ کی مسلسل شیطنتوں کے جواب میں دارالحکومت تہران میں قائم امریکی جاسوسی اڈے (سفارت خانہ)  پر قبضہ کر لیا تھا۔

اسی مناسبت سے ایران کے عوام ہر سال اس دن کو عالمی سامراج  سے مقابلے کے قومی دن  کے طور پر مناتے ہیں اور ہرسال سامراج کے خلاف اپنے اتحاد و یکجہتی اور قومی اقتدار کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامراج مخالف نعرے لگاتے ہیں۔ گزشتہ روز بھی مجلس شورائے اسلامی (پارلیمنٹ) میں عوامی نمائندوں نے بھی اسی مناسبت سے امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ ہر سال 13 آبان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور اسی طرح عالمی سامراج سے اظہار بیزاری کیلئے ایرانی عوام بڑی بڑی ریلیاں نکال کر بانی انقلاب اسلامی، شہداء اور اپنے اصولی موقف سے تجدید عہد کرتے تھے لیکن اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے عوامی سطح پر ریلیاں نہیں نکالی جائیں گی۔

ٹیگس