Nov ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے آسٹریا میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آسٹریا میں ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے بین الاقوامی برادری کا تعاون و اشتراک عمل ایک لازمی امر ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے گذشتہ رات آسٹریا میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کی بھینٹ چڑھنے والوں کے اہل خاندان ، حکومت اور قوم کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ دہشتگردی چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہو قابل مذمت ہے اور ویانا میں ہونے والے افسوسناک واقعے نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کی کوئی سرحد نہیں ہے ۔

 خطیب زادہ نے مزید کہا کہ عقل و منطق کی جگہ نفرت اور اشتعال انگیزی ایک ایسے دور باطل کی موجب ہوتی ہے کہ جس سے صرف تشدد اور انتہاپسندی کے فروغ کا ماحول پیدا ہوتا ہے۔

 ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے بین الاقوامی برادری کے درمیان تعاون و اشتراک عمل کو ضروری قرار دیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ اس قسم کی کوششوں کا حصہ رہے گا۔

 

ٹیگس