Nov ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۷ Asia/Tehran
  • افغانستان کے موضوع پر ایران ، روس اور ہندوستان کا سہ فریقی اجلاس

افغانستان کے بحران کے حل کی راہوں کا جائزہ لینے کے لئے ایران، روس اور ہندوستان کا سہ فریقی اجلاس ماسکو میں ہوا۔

ایران، روس اور ہندوستان کے نمائندوں کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں تینوں ملکوں نے بڑھتی ہوئی دہشتگردی اور انتہاپسندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان میں قیام امن و استحکام کی ضرورت اور اس کے لئے علاقائی تعاون پر زور دیا ۔

 یہ اجلاس ایسی حالت میں منعقد ہوا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بارہ ستمبر سے افغانستان میں قیام امن کے لئے کابل حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں جو ابھی تک کسی نتیجے تک نہیں پہنچے ہیں ۔

 امریکہ ان مذاکرات میں براہ راست مداخلت کر رہا ہے۔

 

ٹیگس