Nov ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران میں آج کورونا وائرس سے چار سو بائیس مریضوں کی موت

ایران میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں تقریبا نو ہزار افراد کورونا سے متاثر ہوئے اور چار سو بائیس افراد انتقال کرگئے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے منگل کو بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں آٹھ ہزار نو سو بتیس نئے کورونا مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے  تین ہزار دو سو چورانوے مریضوں کو اسپتال میں ایڈمٹ اور باقی کو ضروری ہدایات کے بعد گھر بھیج دیا گیا ۔

سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی تعداد چھے لاکھ سینتیس ہزار سات سو بارہ ہوگئی ہے ۔انھوں نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں چار سو بائیس کورونا مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد چھتیس ہزار ایک سو ساٹھ ہوگئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک چار لاکھ پچانوے ہزار چار سو تہتر مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ دنیا میں تقریبا سینتالیس ملین افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں سے کم سے کم ایک ملین دولاکھ بارہ ہزار اپنی جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں جبکہ چونتیس ملین صحتیاب ہوئے ہیں ۔

ٹیگس