Nov ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا کے نئے اعداد و شمار

ایران میں آٹھ ہزار سے زائد کورونا کے نئے معاملات سامنے آئے جبکہ چار سو چھے مزید اموات واقع ہوئی ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا سے آٹھ ہزار سات سو بہتر افراد متاثر ہوئے جن میں سے دو ہزار سات سو نواسی کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور بقیہ کو ضروری دوائیں اور اپنے گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی گئی۔
انھوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے چار سو چھے افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھتیس ہزار نو سو پچاسی ہو گئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ایران میں کورونا سے متاثرین میں سے پانچ لاکھ پانچ ہزار دو سو ستاسی افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد تقریبا چار کروڑ اسی لاکھ سے زائد ہو چکی ہے جن میں سے بارہ لاکھ بتیس ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ تین کروڑ چالیس لاکھ  سات سو تہتر مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس