Nov ۱۳, ۲۰۲۰ ۲۳:۳۵ Asia/Tehran
  • ایران، مسلح دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام

انقلاب دشمن مسلح دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ایرانی جوانوں نے ناکام بنادیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے "آذربائیجان غربی" انقلاب دشمن مسلح دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ایرانی جوانوں نے ناکام بنادیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق " تگور" کے سرحدی علاقے میں تعینات ایرانی جوانوں نے انقلاب دشمن مسلح عناصر کے خلاف کاروائی کرکے انہیں بھاری جانی نقصان پہںچایا ہے۔

اس واقعے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے 3 سرحدی محافظین نے وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جبکہ دو جوان زخمی ہوگئے۔

انقلاب دشمن عناصر کو پہںچنے والے جانی نقصان کے بارے میں تفصیلی خبر کا ابھی انتظار ہے

 

ٹیگس