Nov ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  • ایران کی زرعی مصنوعات کی برآمدات میں چھبیس فیصد کا اضافہ

گزشتہ سات مہینوں کے دوران ایران نے پینتالیس لاکھ ٹن سے زیادہ زرعی اجناس برآمد کی ہیں جو گذشتہ برس کے مقابلے میں چھبیس فیصد زیادہ ہیں۔

ایران کی کسٹم سروس کے تکنیکی امور کے سربراہ مہرداد جمال ارونقی نے گزشتہ سات مہینے کے دوران ملک کی زرعی اجناس کی برآمدات میں قابل توجہ حد تک اضافے کی خبر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان سات مہینوں کے دوران پینتالیس لاکھ سینتیس ہزار ٹن سے زیادہ زرعی اجناس برآمد کی گئیں جن کی مالیت تین اعشاریہ ایک ارب ڈالرسے زیادہ ہے۔

جمال ارونقی نے کہا کہ ایران کی زرعی اجناس کی برآمدات میں گذشتہ برس کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے چھبیس اعشاریہ سات اور مالیت کے اعتبار سے تیرہ اعشاریہ آٹھ چھے فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس