Nov ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۴ Asia/Tehran
  • اقتصادی جنگ میں ملت ایران کی استقامت ثمربخش رہی: صدر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے دشمنوں کی اقتصادی جنگ کے مقابلے میں ایرانی عوام کی استقامت و پائیداری کو ثمربخش اور قابل تعریف بتایا ہے

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کو اقتصادی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں ایرانی عوام کے خلاف دشمنوں کی اقتصادی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ڈھائی سال سے زیادہ عرصے سے جاری اقتصادی جنگ کے سامنے ملت ایران کی استقامت ثمربخش اور کامیاب رہی ہے۔

صدر مملکت نے ملک کے ترقیاتی پروگراموں کے جاری رہنے، پیداوار میں فروغ اور عوام کی معیشت بہتر بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی سازشوں کے باوجود، حکومت ایران نے عوام کی حمایت و تعاون سے پابندی لگانے والوں کو ان کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا اور ایرانی عوام کا اقتصاد بہتر ہونے کی زمین ہموار ہوئی ہے۔

صدر روحانی نے اقتصادی صورت حال کے سلسلے میں کورونا اقتصادی ورکنگ گروپ کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث جن لوگوں کے کاروبار متاثر ہوں گے حکومت ایران نے ان کے لئے امدادی پیکجز مد نظر رکھے ہیں۔

ٹیگس