Nov ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۱ Asia/Tehran
  • رواں برس غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا: وزیر خزانہ ایران

ایران کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اس سال ایران میں بیس مارچ سے اکیس اکتوبر کے دوران بیرونی ذرائع سے تین ارب اسی کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

فرہاد دژپسند نے ایران کے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سرمایہ کاری سے رواں سال سے آئندہ دو برسوں تک مکمل طور پر استفادہ کیا جائے گا۔

انہوں نے اندرون ملک ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایرانی کمپنیوں کی کوششوں کی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی نالج بیسڈ کمپنیاں، انسداد کورونا وسائل کو درآمد کرنے کے بجائے برآمد کرنے والی کمپنیوں میں تبدیل ہو گئی ہیں۔

ایران کے وزیر خزانہ نے برآمدات کی راہ میں ایران دشمن قوتوں کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس اقتصادی جنگ میں ایران کی نجکاری اور برآمدات کرنے والوں کا اہم اور مثبت کردار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے اقتصاد و معیشت کا دار و مدار اس بات پر رہا ہے کہ دنیا کے مختلف ملکوں کو خام مواد برآمد کرنے کے بجائے مصنوعات برآمد کی جائیں اور ایران کی نالج بیسڈ کمپنیوں نے اس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ٹیگس