Nov ۲۲, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۲ Asia/Tehran
  • امریکی حکومت کو ایرانی قوم کا احترام کرنا ہو گا

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہائٹ ہاؤس میں جو بھی پہنچے اسے ایرانی قوم کا احترام کرنا ہو گا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس میں جوبائیڈن کے وہائٹ ہاؤس پہنچنے کے بعد  ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی واپسی اور اس کی شرطوں کے بارے میں کہا کہ وہائٹ ہاؤس میں جو بھی پہنچے وہ ایرانی قوم کا احترام کرنے پر مجبور ہے۔

انھوں نے تاکید کی کہ ایران کی قومی سلامتی اور قومی مفادات خاص اہمیت رکھتے ہیں اور انھیں نشانہ بنائے جانے کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ امریکہ کی موجودہ حکومت شکست خوردہ پالیسیوں کو جاری نہیں رکھ سکے گی۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ کے دورہ مقبوضہ فلسطین کی مذمت اورفلسطینی امنگوں پر تاکید کرتے ہوئے بعض امریکی حکمرانوں کی خیانت اور بے شرمی کو امریکہ کی موجودہ حکومت کے ایک ہی سکے کے دو رخ سے تعبیر کیا اور کہا کہ امریکہ میں اس قسم کا ماحول بنانے والوں کو بہرحال جواب دینا ہو گا۔

ٹیگس