Nov ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران نے بحرانِ شام کے حل میں تعمیری کردار ادا کیا: اقوام متحدہ

ایران اور اقوام متحدہ نے شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے دورے پر آئے شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیر پڈرسون کے ساتھ  ہونے والی ملاقات میں بعض ممالک کی جانب سے شامی مسئلے کے سیاسی حل میں روڑے اٹکانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کورونا وبا کے دوران شامی عوام کے خلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے پر زور دیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران، شام میں بحران کے خاتمے کے بہت مواقع فراہم ہوئے تاہم بعض ملکوں نے اس سلسلے میں روڑے اٹکائے اور ان مواقع کو ہاتھ سے گنوا دیا۔

جواد ظریف نے عالمگیر وبا کورونا کے دوران، شامی حکومت اور عوام کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے پر زور دیا۔

اس ملاقات میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیر پڈرسون نے شام کی آئین ساز کمیٹی سے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کمیٹی کے اگلے اجلاس کے انعقاد کیلئے اپنی کوششوں کی وضاحت کی۔

انہوں نے ایران کیجانب سے گزشتہ 10 برسوں میں شامی بحران کے حل کیلئے اقوام متحدہ سے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور اس حوالے سے ایران کے تعمیری کردار کو سراہا۔

ٹیگس