Nov ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  • یمن کے انسانی المیہ پر اقوام متحدہ کو جوابدہ ہونا چاہئے: ایران

ایران کی اکیڈمی آف میڈیکل سائنس کے سربراہ نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام ایک مراسلے میں لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کو یمن میں جاری بحران کا جواب دہ ہونا چاہئے۔

سید علی رضا مرندی نے انٹونیو گوترش کے نام ایک خط میں یمن میں بھوک اور غربت و افلاس نیز انسانی المیے اور اس سلسلے میں کوئی اقدام عمل میں لائے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اقوام متحدہ، یمن میں جاری بحران کی جواب دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک معمولی طریقۂ کار اپنا کر یمن میں اس ملک کے مظلوم اور بھوک سے دوچار عوام خاص طور سے عورتوں اور بچوں کو بدترین انسانی المیے سے بچایا جا سکتا ہے مگر کوئی موثر اقدام عمل میں نہیں لایا جاتا۔

ایران کی اکیڈمی آف میڈیکل سائنس کے سربراہ سید علی رضا مرندی نے لکھا ہے کہ یمن کی تین کروڑ آبادی میں سے اسّی فیصد لوگوں کو بیرونی امداد کی اشد ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ اس ملک کا مکمل طور پر محاصرہ بھی بدستور جاری ہے۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے-

ٹیگس