Nov ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۰ Asia/Tehran
  • ایران دنیا کو زیادہ آسانی سےسستی انرجی فراہم کر سکتا ہے: صدر روحانی

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کچھ معاملات میں علاقے حتی دنیا کی انرجی کی ضروریات کو سستے داموں پر اور آسانی سے پورا کر سکتا ہے۔

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کے اقتصاد نے ثابت کردیا کہ وہ بڑا اور مضبوط ہے اور علاقے کے کسی ملک کے اندر یہ طاقت نہیں ہے کہ تین سال تک اقتصادی جنگ کا مقابلہ کر سکے اور کامیاب ہو جائے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ملت ایران نے اپنی ثقافت سے ہمیشہ عظیم کارنامے انجام دیئے ہیں اور ایران جغرافیائی اور جئو پولیٹکل لحاظ سے بھی ایک اہم ملک ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت علاقائی یا عالمی سطح پر حذف نہیں کر سکتی۔

خیال رہے کہ جمعرات کو صدر روحانی کے حکم سے ایران کے صوبہ بوشہر، چہار محال و بختیاری اور خوزستان میں وزارت پیٹرولئم کے تین پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا۔

ٹیگس