Nov ۲۷, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  • ایران کورونا ویکسین تیار کر رہا ہے

ڈاکٹر حریرچی نے کہا ہے کہ ایرانی کورونا ویکسین بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جو آنے والے ہفتوں میں انسانی مرحلے میں داخل ہوگی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر وزیر صحت ڈاکٹر حریرچی نے کہا ہے کہ ایران نے کئی ممالک کے تعاون سے کورونا ویکسین تیار کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کورونا ویکسین کی تیاری کے حوالے سے کہا کہ ہم فی الحال اپنے ملک میں کورونا ویکسین تیار کررہے ہیں اور ان میں سے چار ویکسین کے نمونے حالیہ دنوں میں عالمی ادارہ صحت کو پیش کردی گئی ہیں ۔

دوسری جانب ایرانی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے کہا ہے کہ ایران کورونا ویکسین کے سلسلے میں روس کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے کہا تھا کہ تہران ماسکو کے ساتھ کوویڈ 19 ویکسین کی تیاری کے لئے کام کرنے کا عزم رکھتا ہے۔

ٹیگس