Dec ۰۱, ۲۰۲۰ ۲۳:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران کی پارلیمنٹ نے ایٹمی معاہدے میں یکطرفہ فیصلوں کو ختم کر دیا: اسپیکر

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ پابندیوں کے خاتمے کے اسٹریٹجک اقدام کی منظوری، یکطرفہ راستے کا خاتمہ ہے اور مغرب والوں کو یقین رکھنا چاہیے کہ جب تک وہ ایٹمی معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پر عمل نہیں کریں گے، ایران اس راستے پر آگے بڑھتا رہے گا۔

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اراکین نے منگل کے روز "پابندیوں کے خاتمے اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اسٹریٹجک اقدام" کے عنوان سے ایک بل کو منظوری دی ہے۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اس بل کی منظوری پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کئي برس سے ایران، ایٹمی معاہدے کی بنیاد پر یکطرفہ طور پر اپنے وعدوں پر عمل کر رہا ہے لیکن مغربی فریق نے اپنے کسی بھی وعدے کو پورا نہیں کیا ہے۔

\انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران اپنے وعدوں کو پورا کرتا رہا لیکن مغرب کا کوئي بھی وعدہ عملی جامہ نہیں پہن سکا، کہا کہ مجلس شورائے اسلامی نے یکطرفہ راستے پر چلنے کے ہر فیصلے کو ختم کر دیا ہے البتہ اس نے مغرب والوں کو ایٹمی معاہدے کے تحت اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے ایک موقع بھی فراہم کیا ہے۔

ٹیگس