تین دسمبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال
تین دسمبر کو ایران میں تیرہ ہزار سے زائد کورونا کے نئے معاملات سامنے آئے جبکہ تین سو اٹھاون مزید کورونا مریضوں کی اموات واقع ہوئی ہیں۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا سے تیرہ ہزار نو سو بائیس افراد متاثر ہوئے جن میں سے ایک ہزار نو سو اکیس کورونا مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور باقی کو ضروری دوائیں اور ضروری طبی ہدایات دے کر ان کے گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے تین سو اٹھاون افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد انچاس ہزار تین سو اڑتالیس ہو گئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا کہ ایران میں کورونا کے چھے لاکھ ننانوے ہزار تین سو پندرہ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔
دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد تقریبا پینسٹھ ملین تک پہنچ گئی ہے جن میں سے کم سے کم پندرہ لاکھ مریضوں کی اموات واقع ہو چکی ہے اور چار کروڑ پچاس لاکھ سے زائد کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔