ایرانی سائنسداں کے قتل پر نو منتخب امریکی صدر جو بائڈن کا پہلا ردعمل
ٹرمپ کی پالیسیاں ایران کی ایٹمی ترقی اور ایٹمی طاقت میں اضافے کا سبب بنی ہیں
Dec ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۱ Asia/Tehran
امریکہ کے منتخب صدر نے ایران کے ایٹمی سائنسداں کے قتل پر اپنے پہلے رد عمل میں کہا ہے کہ یہ قتل تہران کے ساتھ تعلقات میں پیچیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔
سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ کے منتخب صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ بات کہنا بہت دشوار ہے کہ یہ قتل تہران کے ساتھ ان کے تعلقات کے حوالے سے کتنی پیچیدگیوں کا باعث بنے گا۔ انہوں نے ایران کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کوغلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسیاں ایران کی ایٹمی ترقی اور ایٹمی طاقت میں اضافے کا سبب بنی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مسلح دہشت گرد عناصر نے جمعہ ستائیس نومبر کو ایران کے دفاعی اور ایٹمی سائنسداں محسن فخری زادے کی گاڑی پر حملہ کرکے انہیں شہید کردیا تھا۔