ایران و شام کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
Dec ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
شام کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ تہران میں ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی۔ فیصل مقداد ایران کے سرکاری دورے پر اتوار کو تہران پہنچے ہیں۔
وہ اپنے اس دورے میں ایران کے مختلف اعلی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کی تقویت اور مختلف علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں گفتگو کریں گے۔
شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد منگل کو ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی سے بھی ملاقات اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔