Dec ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • امریکہ کورونا ویکسین خریدنے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے: ایران

عبدالناصر ہمتی کا کہنا تھا کہ ایران کے تمام بینکوں اور مرکزی بینک سمیت ایرانی تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کیخلاف امریکی پابندیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی حکام ایرانی قوم کیخلاف دباؤ ڈالنے کی کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹیٹ بینک کے صدر عبدالناصر ہمتی نے کورونا ویکسین کی خریداری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ امریکہ کیجانب سے یورپ کے مختلف بینکوں کیخلاف دباؤ کی وجہ سے وہ ایران کے ساتھ کام کرنے سے کترا رہے ہیں۔

ایرانی اسٹیٹ بینک کے صدر نے کہا کہ بنیادی اشیاء، ادویات اور طبی سامان کی خریداری پر کسی بھی طرح کی پابندی اور اس کی خریداری کیلئے کسی بھی لائسنس کی ضرورت نہیں ہونی چاہئے۔

عبدالناصر ہمتی نے مزید کہا کہ ایران کیخلاف امریکہ کی تمام تر پابندیاں بین الاقوامی قوانین کیخلاف ورزی ہیں اور ٹرمپ انتظامیہ زیادہ سے زیادہ دباؤ یا دوسرے لفظوں میں زیادہ سے زیادہ جبر کی پالیسی اپناتے ہوئے بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے کہ جن میں سے ایک ایرانی مالیاتی نظام اور تمام ایرانی بینکوں پر عائد پابندی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عالمی ادارہ صحت کی منظور کردہ ویکسین کو دوسرے ممالک سے خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اگرچہ امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ اس نے انسانی ہمدردی کے تحت ادویات اور طبی سازوسامان پر پابندیاں عائد نہیں کیں تاہم امریکہ کا یہ دعوی بھی اس کے دیگر دعووں کی طرح  درست نہیں ہے۔

ٹیگس