Dec ۲۱, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۸ Asia/Tehran
  • امریکی وزیر خارجہ بے بنیاد دعوے نہ کریں: ایران

ایران کا کہنا ہے کہ تہران، سفارتی مقامات پر ہر طرح کے حملوں کو مسترد کرتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپئو کے دعوے کے جواب میں کہا کہ تہران، سفارتی مقامات پر ہر طرح کے حملوں کو مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپئو کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی فوجی موجود علاقے میں بد امنی کا سبب ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے پیر کی شام امریکی وزیر خارجہ مائک پومپئو کے اس دعوے کے جواب میں کہ اتوار کی رات بغداد کے گرین زون علاقے پر راکٹ حملوں میں ایران ملوث ہے، ٹوئٹ کر کہا کہ پومپئو کے ایران مخالف الزامات کو جن کا مقصد اختلافات کو ہوا دینا ہے، پوری طاقت کے ساتھ مسترد کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں امریکی فوجیوں کی موجودگی، بد امنی کا سبب ہے اور کسی بھی طرح سے امریکا کو شیطنت سے بری نہیں کیا جا سکتا۔

قابل ذکر ہے کہ عراق کے سیکورٹی انفارمیشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ بغداد کے الخضراء علاقے پر آٹھ راکٹ فائر کئے گئے ہیں جس سے القادسیہ علاقے کے رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

عراق کے سیکیورٹی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ راکٹس حملوں کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ امریکی اڈے میں لگے اینٹی میزائل سسٹم نے ایک راکٹ کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا تھا۔ حملے کے بعد گرین زون میں سائرن بجنے لگے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ٹیگس