برطانیہ نے جدید کورونا وائرس کا تاخیر سے اعلان کیا: ایرانی وزیر صحت
Dec ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
ایران کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ نئے برطانوی کورونا وائرس کا ایران میں تاحال مشاہدہ نہیں کیا گیا۔
وزیر صحت ڈاکٹر سعید نمکی کا کہنا ہے کہ حکومت برطانیہ نے جدید کورونا وائرس کی دریافت کا اعلان تاخیر سے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ جانے اور آنے والی تمام پروازیں فوری طور پر معطل کردی گئی ہیں اور ٹرانزٹ روٹ سے آنے والے مسافروں کی بھی اسکریننگ کا حکم دے دیا گیا ہے۔
ایران کے وزیر صحت نے بتایا کہ یورپ سے آنے والے تمام مسافروں کا ایران پہنچنے پر دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا اور انہیں دو ہفتے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔
ڈاکٹر سعید نمکی نے کہا کہ برطانیہ میں دریافت ہونے والے جدید کورونا وائرس میں بدن میں سرایت کرنے اور بیماری پھیلانے کی طاقت زیادہ ہے۔