ایک انقلابی جنرل کی عوام میں محبوبیت+ ویڈیو
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی عوام میں کافی محبوب تھے۔
وہ نوجوانوں خاص طور پر بچوں کو بہت زیادہ پیار کرتے تھے۔
جب وہ عوام کے درمیان نکلتے تھے تو لوگ ان سے ملنے اور ان کے ساتھ فوٹو شوٹ کروانے کے لئے ٹوٹ پڑتے تھے۔
جنرل سلیمانی ایران ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے عوام میں خاص طور پر بچوں میں بہت محبوب تھے۔
یہ بھی دیکھئے: محاذ جنگ پر حاضر شہید ابو مہدی المہندس کی یادگار ویڈیو
یاد رہے کہ رواں برس تین جنوری کو امریکی دہشتگردوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم سے ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو انکے ساتھیوں کے ہمراہ فضائی حملہ کر کے شہید کر دیا تھا۔ شہید قاسم سلیمانی عراق کی باضابطہ دعوت پر بغداد پہونچے تھے اور وہ حکومت عراق کے مہمان تھے۔
امریکہ کے اس دہشتگردانہ حملے کے جواب میں ایران نے بھی ایک ابتدائی انتقامی کاروائی کرتے ہوئے آٹھ جنوری کوعراق میں امریکی دہشتگردی کے سب سے بڑے اڈے عین الاسد پر درجن بھر میزائل داغ کر امریکہ کی شان و شوکت کو خاک میں ملا دیا تھا۔ ایران کے اس حملے میں امریکہ کا بڑا جانی و مالی نقصان ہوا تاہم امریکہ نے کئی ہفتے کی خاموشی کے بعد آہستہ آہستہ اور بتدریج اپنے سو سے زائد دہشتگردوں کو صرف دماغی چوٹ آنے کا اعتراف کرنے میں ہی عافیت سمجھی۔