یورپی ممالک ایرانی عوام کے اسلامی نظام سے انس و لگاو کو برداشت نہیں کر سکتے
سید کمال خرازی نے کہا ہے کہ یورپی ممالک ایرانی عوام کی اسلامی جمہوری نظام انس و محبت اور لگاو کو برداشت نہیں کر سکتے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل کے چیئرمین سید کمال خرازی نے جوہری معاہدے کے موضوع پرتین یورپی ممالک کی زیادہ طلبی کے بارے میں کہا کہ انہوں نے وعدہ کیا لیکن اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا اور اس حوالے سے ان کی سازشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
سید کمال خرازی نے کہا کہ ایران اور یورپی ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ کیلئے بہت سے اقدامات اٹھائے گئے تاہم اس میں کوئی خاص پیشرفت نہیں ہوئی ۔
انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک نے ماضی میں بھی ایران میں سرمایہ کاری کرنے، اقتصادی امور میں شراکت داری اور پروجیکٹوں کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا اس لئے کہ ایران اور یورپ کے مابین اختلافات بنیادی تھے جو ایران میں آزادی پسند سوچ و نظریہ کا نتیجہ ہے۔