Jan ۱۴, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۴ Asia/Tehran
  • چھپن فیصد غیر ملکی سرمایہ کاری، ’حد اکثر دباؤ پالیسی‘ کی ناکامی کا ثبوت ہے: صدر ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ملک کے آزاد علاقوں میں انجام پانے والی غیرملکی سرمایہ کاری میں چھپن فیصد اضافے کو زیادہ سے زیادہ دباؤ اور اقتصادی دہشتگردی کی شکست کی علامت قرار دیا ہے۔

صدر حسن روحانی نے جمعرات کو ملک کے  فری ٹریڈ زون  میں ساٹھ سے زیادہ منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایران، آزاد اقتصادی و تجارتی زون کے ذریعے اشیاء کی درآمد کرنے والے ملک سے اپنی مصنوعات برآمد کرنے والے ملک میں تبدیل ہونے میں کامیاب رہا ہے۔

صدر حسن روحانی نے  ایران کے آزاد تجارتی و اقتصادی علاقوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آزاد علاقوں سے بیرون ملک اشیاء کی برآمدات ایک سو اڑتیس ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور اس کے مقابلے میں ان علاقوں سے ایران کے اندر درآمدات کی مجموعی طور پر سینتالیس ارب ڈالر رہی ہے ۔

ایران کے صدر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ پابندیوں کے دور میں آزاد علاقے ملک کی اقتصادی حالت بہتر بنانے میں مدد کر سکتے ہیں، کہا کہ ایران کے آزاد تجارتی اور اقتصادی زون میں گزشتہ ایک سال میں مجموعی طور پر چھپن فیصد زیادہ ملکی و غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

 

ٹیگس