Jan ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران کے تیل کے ذخائر میں اضافہ

خلیج فارس کی سمندری حدود میں ایران کے تیل کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

یہ بات ایران آف شور آئل کمپنی کے ڈائریکٹر ٹیکنکل علی خواجوی نے آئی آر آی بی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بہرگان سر، ہندیجان، نوروز اور ابوذر نامی آئل فیلڈ میں انجام پانے والی تحقیقات کے مطابق ایران کے تیل کے ذخائر میں سات سو چالیس ملین بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔ علی خواجوی نے بتایا کہ مذکورہ چاروں آئل فیلڈز خیلج فارس کے سمندری علاقے میں واقع ہیں۔

ایران آف شور آئل کمپنی کے ڈائریکٹر ٹیکنکل کا کہنا تھا کہ مذکورہ آئل فیلڈ سے اس وقت دو سو سترہ ملین بیرل تیل نکالا جاسکتا ہے اور ہماری کمپنی کے پورٹ فولیو میں دس ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تیل کے نئے ذخیرے سے مکمل استفادہ کرنے کے لیے ہمیں لازمی منصوبہ بندی اور ڈرلنگ کی ضرورت ہوگی۔

ٹیگس