Jan ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  • بحیرہ عمان میں قوی ترین ریڈیو اسٹیشن کا قیام

ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے بحری امور کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ چابہار بندرگاہ میں عالمی معیار کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس قوی ترین انفارمیشن سینٹر قائم کیا جائے گا۔

مشرقی ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے بندرگاہوں سمیت مختلف بحری امور کے ڈائریکٹر جنرل حسین ابراہیمی نے سواحل مکران کی توسیع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے پر عمل درامد کے ساتھ چابہار بندرگاہ ایک پیشہ ورانہ ریڈیو اسٹیشن کا حامل ایک مرکز بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے تیار کیا جانے والا یہ ریڈیو اسٹیشن مکمل طور پر عالمی معیار کے مطابق ہو گا۔ ابراہیمی کا کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ پر عمل درآمد کے ساتھ ہی سیکورٹی اور ہنگامی بنیادوں پر پیغامات میں سہولت اور بحری امدادی کاروائیوں میں تیز رفتاری کی راہ ہموار ہو گی۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کی چابہار بندرگاہ ایران کے سمندر کی واحد ایسی بندرگاہ ہے جو بحر ہند اور بحیرہ مکران کے کنارے واقع ہے۔

ٹیگس