ایران کی بیرونی تجارت کا حجم
ایران کے کسٹم کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گزشتہ دس مہینوں میں مختلف ممالک کے ساتھ تقریبا انسٹھ ارب ڈالر کی مالیت کے ایک سو بائیس میلین ٹن مال کا لین دین ہوا۔
ایران کے ادارۂ کسٹم کے سربراہ مہدی میر اشرفی نے پابندیوں کے باوجود بڑھتے ہوئے تجارتی لین دین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا انسٹھ ارب ڈالر مالیت کے ایک سو بائیس میلین ٹن سامان کے لین دین میں ایران نے اٹھائیس ارب ترسٹھ ملین ڈالر کی مالیت کا چورانوے ملین پانچ سو اکتالیس ٹن مال خود برآمد کیا ہے۔
میر اشرفی نے بتایا کہ ایران نے گزشتہ دس مہینوں کے دوران زیادہ تر مال بالترتیب، چین، عراق، متحدہ عرب امارات، ترکی اور افغانستان کو برآمد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان پانچوں ممالک نے مجموعی طور پر ایران سے اکیس ارب تین سو ملین ڈالر مالیت کا انسٹھ ملین پانچ لاکھ ٹن مال درآمد کیا۔
ایران کے ادارہ کسٹم کے سربراہ نے یاد دہانی کرائی کہ گزشتہ دس مہینوں کے دوران ملک کی مجموعی درآمدات کا انہتر فیصد مال ضروری و بنیادی اشیاء پر مشتمل رہا ہے جو انیس ملین پانچ ہزار ٹن ہے۔