Jan ۲۷, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۱ Asia/Tehran
  • ٹرمپ انتظامیہ کے ناکام وزیر کا جوبائیڈن کو مشورہ

امریکہ کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پائیڈن انتظامیہ کو ایران کے خلاف مزید دباؤ بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔

فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے جوبائیڈن کی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ اسرائیل اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے ایران کے خلاف دباؤ میں مزید اضافہ کرے۔ 

مائک پومپیو نے ٹرمپ انتظامیہ کی خارجہ پالیسی اور ایران کے خلاف دباؤ کے نتائج اور خاص طور سے بعض عرب ملکوں کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کے قیام کو بڑی کامیابی قرار دیا۔ 

پومپیو کا کہنا تھا کہ اگر بائیڈن انتظامیہ اسرائیل اور عرب ملکوں کے درمیان تعلقات کا دائرہ وسیع کرنا چاہتی ہے تو بقول ان کے ایران کے خلاف دباؤ میں مزید اضافہ کرنا ہوگا۔ 

سابق امریکی وزیر خارجہ نے ٹرمپ کی خارجہ پالیسی اور خاص طور پر ایران مخالف اقدامات کا دفاع ایسے وقت میں کیا ہے جب اکثر امریکی تجزیہ نگار ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دیتے ہیں۔

امریکی جریدے ڈیفینس ون نے اپنی حالیہ رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ ایران کے بارے میں ٹرمپ انتظامیہ کی ناکامی کو کسی طرح چھپایا نہیں جاسکتا۔ 

جریدے کے مطابق حقائق اس بات کی اجازت نہیں دے ر ہے کہ مائیک پومپیو اپنی چار سالہ ناکام خارجہ پالیسی سے پیدا ہونے والی شرمندگی کو چھپا سکیں۔ جریدے کے بقول جس معیار پر بھی پرکھا جائے، ایٹمی معاہدے سے علیحدگی امریکہ کے مفاد میں نہیں تھی۔ 

ٹیگس