Jan ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۴ Asia/Tehran
  • ایران کے مایہ ناز فٹبالر کا کورونا سے انتقال

ایران کے مایہ ناز فٹبالر مهرداد میناوند 46 سال کی عمر میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مایہ ناز فٹبالر مهرداد میناوند گزشتہ چند روز سے کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل تھے تاہم وہ اس بیماری کو شکست دینے میں کامیاب نہیں ہوئے اور کل رات انتقال کر گئے۔

 مهرداد میناوند کے انتقال پر عالمی فٹبال فیڈریشن فیفا، ایشیاء فٹبال فیڈریشن (ای ایف سی) اور کھیل کے شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 مهرداد میناوند 30 نومبر 1975 کو پیدا ہوئے اور انہوں نے  ایران کی پرسپولیس، جارجیا کی اشٹروم گراٹس، امارات کی الشباب اور ایران کی سپاہان فٹبال ٹیموں میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی شہرت پائی۔

ٹیگس