Jan ۳۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران، کورونا کا مقابلہ کرنے میں دنیا کا کامیاب ترین ملک:  وزیر صحت

وزیر صحت سعید نمکی نے کہا ہے کہ ایران ، کورونا کا مقابلہ کرنے میں دنیا کا کامیاب ترین ملک ہے۔

 ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرصحت نے اتوار کو شہر بم میں کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے قائم کی گئی علاقائی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران ، کورونا کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں دنیا کا کامیاب ترین ملک ہے جبکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک ابھی کورونا کی دلدل میں گرفتار ہیں۔سعید نمکی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی نے ایک ایک گھر سے داعش کا پتہ لگا کر انھیں نکال باہر کیا اور ہمیں بھی چاہئے کہ گھر گھر میں  کورونا وائرس پتہ لگائیں اور ٹیسٹ لیں۔ آج ہمارے پاس بیماری سے لڑنے کے لئے بڑے پیمانے پر وسائل موجود ہیں۔ 

سعید نمکی نے کہا کہ ہم نے کورونا کی روک تھام کے لئے بہت سے کام کئے ہیں۔ درایں اثنا ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے اعلان کیا ہے کہ مجموعی طور پر اب تک کورونا کے دس لاکھ چار سو سترہ مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے دس لاکھ دو سو دس ہزار صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایران میں کورونا کے چھے ہزار دو سو اڑسٹھ نئے معاملات سامنے آئے جن میں سے چار سو انہتر مریضوں کو اسپتالوں میں داخل اور باقی کو دوائیں اور ضروری طبی ہدایات دے کر گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ستّر مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد ستاون ہزار نو سو انسٹھ ہوگئی ہے۔ سیما سادات لاری نے کہا کہ اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بارہ لاکھ دس ہزار اکاون ہوگئی ہے ۔

 

ٹیگس