Jan ۳۱, ۲۰۲۱ ۲۳:۰۱ Asia/Tehran
  • سوئٹزرلینڈ نے ایرانی کورونا ویکسین لینے کا فیصلہ کیا

سوئٹزرلینڈ نے ایرانی کورونا ویکسین کو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے وزیر صحت نے ایران اور مصر سمیت کورونا کی ویکسین بنانے والے غیر مغربی ممالک سے کورونا ویکیسن کے حصول کے لئے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تہران ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے ایک تجارتی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ یورپ اور سوئٹزرلینڈ میں کورونا ویکسین کی کمی کی وجہ سے ملک کے وزیر صحت ایران اور مصر سمیت کورونا ویکسین بنانے والے غیر مغربی ممالک سے گفتگو میں مصروف ہیں۔

میڈرونا اور فائزر ویکسین کی وجہ سے مسائل پیدا ہونے کے بعد، یورپ اور سوئٹزرلینڈ میں کورونا وائرس سے مقابلے کے لئے مناسب مقدار میں ویکسین نہيں ہے۔

سوئٹزرلینڈ کی وزارت صحت کی ایک عہدیدار نورا کرونیگ کا کہنا ہے کہ ایران کی وزارت صحت کے شعبے سے ہمارے تعلقات اچھے ہیں۔ ان کے سسٹم بہت ہی منظم ہیں اور وہ تمام اطلاعات اور وسائل سے لیس ہيں۔

ٹیگس