Feb ۰۴, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۶ Asia/Tehran
  • ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کی زبردست کاروائی، ساتھی کو دشمنوں کے چنگل سے آزاد کرایا !

ایران کے بارڈر سیکورٹی فورس کے یرغمال بنائے گئے 2 اہلکار آزاد ہوکر ملک واپس آگئے ہیں۔

ایران کی سرحدی پولیس کی کمان نے ایرانی بارڈر سیکورٹی فورس کے دو اہلکاروں کے دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد ہونے اور ان کی وطن واپسی کی خبر دی ہے۔

ایرانی پولیس کے سرحدی شعبے کے کمانڈر علی گودرزی نے جمعرات کو بتایا کہ دہشت گردوں اور انقلاب مخالف گروہ جیش العدل نے بارڈر سیکورٹی فورس کے دو اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا جو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی خفیہ ایجنسی کے کامیاب آپریشن کے نتیجے میں آزاد کرا لیئے گئے۔

واضح رہے کہ 15 اکتوبر کو ایرانی بارڈر سیکورٹی فورس کے 14 اہلکار جنوب مشرقی علاقے کی میر جاوہ سرحد کے زیرو پوائنٹ پر تعینات تھے جن کو انقلاب مخالف دہشت گرد گروہ نے اغوا کر لیا تھا۔

ان اہلکاروں میں سے 12 متعدد طریقوں سے آزاد ہوئے اور صرف دو اہلکار دہشت گردوں کے قبضے میں تھے جو بدھ کے روز آزاد ہوگئے۔

ٹیگس