Feb ۰۸, ۲۰۲۱ ۲۱:۴۶ Asia/Tehran
  • سیکڑوں جدید جنگی کشتیاں سپاہ پاسداران کی بحریہ میں شامل

عشرہ فجر اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کی بیالیسویں سالگرہ کے موقع پر مزید تین سو چالیس جنگی اور لاجسٹک کشتیاں ایک خصوصی تقریب کے دوران سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ میں شامل کر دی گئی ہیں۔

سپاہ پاسداران کی بحریہ میں نئی جنگی اور لاجسٹک کشتیوں کی شمولیت کی تقریب بندرعباس کے نیول بیس میں منقعد ہوئی۔ تقریب میں ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی، سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈر کموڈور علی رضا تنگسیری کے علاوہ دوسرے اعلی فوجی افسران اور سول عہدیدار بھی شریک تھے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق اندرون ملک تیار کی جانے والے یہ جدید ترین جنگی کشتیاں مختلف قسم کے میزائل اور راکٹ چلانے کی توانائی رکھتی ہیں اور انہیں لاجسٹک سپورٹ کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہلکی اور تیز رفتار قسم کی یہ جنگی کشتیاں، سپاہ پاسداران کی بحریہ کے مراکز میں وزارت دفاع کے ماہرین کے تعاون سے تیار کی گئی ہیں۔

اس موقع پر سپاہ پاسداران کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہاکہ ایرانی عوام نے پابندیوں اور اس کے اثرات کو ناکام بنا دیا ہے اور وہ پابندیوں کے بانیوں کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پابندیوں کے عوض اپنی خود مختاری کا سودا نہیں کر سکتے۔

ٹیگس