"پیامبر اعظم "16، زمینی فوج کی مشقیں جنوب مغرب میں شروع ہوگئی ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے کمانڈر جنرل محمد پاکپور نے بتایا ہے کہ ان فوجی مشقوں کا بنیادی مقصد جوانوں کی تربیت اور ان کی صلاحتیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔
انہوں نے کہا پیامبر اعظم 16 سے موسوم ان مشقوں کے دوران سپاہ کے مختلف یونٹوں کے درمیان ضروری ہم اہنگی اور فوجی دستوں کی آمادگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
جنرل محمد خاکپور کے مطابق ان جنگی مشقوں میں سپاہ پاسدارن کے ڈرونز، بکتربند یونٹ، فضائیہ، گوریلا وار، اسپیشل فورسز اور توپخانے کا استعمال کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ، شمال مغرب، مغرب، جنوب مشرقی اور ملک کے مشرقی علاقوں کی سلامتی سے مربوط مشن کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری آمادگی رکھتی ہے۔