Feb ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۳:۲۴ Asia/Tehran
  • صیہونی گیدڑ بھپکیوں کا کوئی جواب نہیں: ایرانی وزیر دفاع

ایران کے وزیر دفاع نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ تہران ہر خطرے کا پوری قوت کے ساتھ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

یہ بات امیر حاتمی نے جمعرات کو صوبہ زنجان میں فوجی اسپتال کے مختلف شعبوں کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ ایران نے ثابت کردیا ہے کہ وہ خطرات کی صورت میں پوری قوت اور شدت کے ساتھ جواب دیتا ہے۔

انہوں نے خودساختہ صیہونی حکومت کی دھمکی آمیز ہرزہ سرائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران صیہونی حکومت کی دھمکیوں کا جواب دینا بھی پسند نہیں کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی حالت انتہائی مخدوش ہے اور کمزوری اور خوف کے عالم میں کی جانے والی بکواس پر ایران کوئی توجہ دینے کی ضرورت بھی محسوس نہیں کرتا۔

ایران کے وزیر دفاع نے ملک کی دفاعی ترقی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ماہرین کا تیار کردہ تباہ کن بحری جہاز دنا اور بارودی سرنگیں صاف کرنے والا بحری جہاز صبا، عنقریب ایرانی بحریہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

ٹیگس