نئے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے سرحدوں کی نگرانی بڑھانی چاہیے: صدر مملکت
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ نئے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک کی سرحدوں پر نگرانی بڑھا دینا چاہئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سنیچر کی صبح کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی قومی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حفظان صحت کے تمام اصولوں کی پابندی کو کورونا کو شکست دینے کا واحد راستہ قرار دیا اور ساتھ ہی متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ جدید وائرس کو ملک میں داخل ہونے سے سختی سے روکیں۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ پروٹوکول کے مطابق پوری توجہ سے مسافروں کا ٹیسٹ انجام دیا جائے اور انھیں قرنطینہ کیا جائے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے جدید کورونا وائرس میں مبتلاء مریضوں کی فوری شناخت کو ضروری قرار دیا اور کہا کہ بیماری کی چوتھی لہر کو روکنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں اور اس بیماری سے صحت ، معیشت اور عوام کو نقصان نہ پہنچنے دیں۔