ایرانی فلم "شاہین" کے لیے بہترین سماجی فلم کا ایوارڈ
Feb ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۲ Asia/Tehran
ایرانی فلم شاہین کو بھارت انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی بہترین سماجی فلم قرار دیا گیا۔
بھارت انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین سماجی فلم کا ایوارڈ حاصل کرنے والی ایرانی فلم "شاہین" کی کہانی مہران رنج بر نے لکھی ہے جبکہ علی طہرانی نے ہدایت کاری کے فرائض انجام دیے۔ اس فلم کی پروڈکشن مشترکہ طور پر آرش سجادی حسینی اور علی گل بہاران نے انجام دی ہے۔
ایرانی فیلم "شاہین" بھارت فلم فیسٹیول کی منتخب فلم ہونے کے علاوہ کینیڈا کے گبیک اور امریکہ کے یوٹا فلم فیسٹیول میں بھی دکھائی جائے گی۔ فلم شاہین اب تک گیارہ عالمی فلمی میلوں میں حصہ لے چکی ہے۔