Feb ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران نے کورونا کے حوالے سے شفاف عمل کیا ہے: صدر روحانی

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے ملک میں کورونا سے متعلق شفاف اطلاع رسانی پر انسداد کورونا قومی کمیٹی کی قدردانی کی ہے۔

انسداد کورونا نیشنل کمیٹی  کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران نے شروع ہی سے کورونا کے اعداد و شمار کے حوالے سے شفافیت کا مظاہرہ کیا ہے اور عوام کو صحیح اور بروقت معلومات فراہم کی ہیں۔

صدر حسن روحانی نے اس موقع پر انسداد کورونا قومی کمیٹی کے ارکان اور ملک بھر میں کورونا کے خلاف جہاد میں مصروف طبی عملے اور ڈاکٹروں کی خدمات کو بھی سراہا۔

صدر نے کہا کہ پچھلے ایک سال کے دوران انسداد کورونا کمیٹی، ہمارے ڈاکٹروں اور نرسوں نے حقیقی معنوں میں قوم کی خدمت کی ہے جو عظیم کارنامے کے طور پر یاد رہے گی۔ انہوں نے بعض بیرونی حلقوں کی جانب سے ایران میں کورونا کے اعداد و شمار کے حوالے سے کیے جانے والے پروپیگنڈے کو بھی سختی کے ساتھ مسترد کیا۔ صدر کا کہنا تھا کہ بیرونی حلقوں اور ذرائع ابلاغ کی جانب سے جاری کی جانے والی خبریں من گھڑٹ اورجھوٹ پر مبنی ہیں۔
 

ٹیگس