Feb ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا ویکسینیشن مہم کا دوسرا مرحلہ

ایران کے طبی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران  کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ترجمان  کیانوش جہانپور نے ٹوئیٹ  کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن مہم کے  پہلے مرحلے کے بعد اب دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے اور اس مرحلے میں ایک لاکھ افراد کو کورونا سے حفاظت کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ 

واضح رہے کہ ایران میں 9 فروری کو روسی ویکسین اسپوتنک کی ویکسینیشن مہم کا پہلا مرحلہ شروع ہوا اور 20 مارچ تک 13 لاکھ افراد کوکورونا سے حفاظت کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

ٹیگس