ایران میں کورورنا ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز
ایران میں طبی عملے اور ڈاکٹروں کو کورونا ویکسین لگانے کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع کر دیا گیا۔
ایران کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی، ادارہ غذا و دارو کے ترجمان ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ پہلے مرحلے کا اطمینان حاصل ہو جانے کے بعد طبی عملے کے ارکان اور ڈاکٹروں کو پیر سے کورونا ویکسین لگانے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں ملک بھر کے اسپتالوں میں کام کرنے والے ایک لاکھ ڈاکٹروں، نرسوں اورعملے کے دوسرے افراد کو کورونا ویکسین لگایا جائے گا۔
ایران میں کورونا ویکسینیشن کے پہلے مرحلے میں اسپتالوں کے انتہائی نگہداشت کے شعبوں میں کام کرنے والے افراد کو روسی ویکسین اسپوتنک وی، کا پہلا ٹیکہ لگایا گیا تھا۔
ایران میں ویکسینیشن کی ترجیحی فہرست کے مطابق رواں سال اکیس مارچ سے پہلے پہلے، طبی عملے اور سن رسیدہ افراد کو ویکسین لگائے جانے کا عمل مکمل ہو جائے گا۔