Mar ۰۲, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
  • یمن کے مظلوم عوام کے خلاف طاقت کا استعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے: ایران

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ جو جنگ کا طبل بجاتے ہیں انھیں چاہئیے کہ عام افراد کی ہلاکتوں کا باعث بننے والے ہتھیار فروخت نہ کرنے سے متعلق اپنےوعدوں پر عمل کریں۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب اسماعیل بقایی هامانه نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی کونسل میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں انسانی صورتحال بہت خراب ہے اوروہاں اس کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے مظلوم عوام کے خلاف طاقت کا بے جا استعمال عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے بعض ممالک کی جانب سے یمن کے بحران کیلئے مالی امداد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  یمن میں انسانی المیہ رونما کرنےوالوں کے اقدامات کوبرملا کیا جانا چاہئیے اور یمن کے محاصرے کے خاتمے اور جنگ بندی اورانسانی بنیادوں پر امداد سر فہرست ہونی چاہئیے۔

 واضح رہے کہ جارح سعودی اتحاد نے امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 سے یمن پر وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اب تک سعودی جارحیت میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو ئے ہیں لیکن اس کے باوجود نہ فقط سعودی اتحاد اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہوا ہے بلکہ اسے پسپائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹیگس