Mar ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران اور ہندوستان شہری ہوا بازی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیں گے

ایران اور ہندوستان نے شہری ہوابازی کے شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔

یہ بات ایران کی ایئرپورٹ اینڈ ایئر نیوی گیشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن محمد امیرانی نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایا کہ ہندوستان کی ایئرپورٹ کمپنی کے ساتھ طے پانے والے اس سمجھوتے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان شہری ہوا بازی سے متعلق فنی معلومات کا تبادلہ عمل میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ دس سال کے لیے طے پانے والے اس سمجھوتے کے تحت دونوں ممالک کے متعلقہ ادارے ایوی ایشن انفراسٹرکچر سپورٹ اور ایئر نیوی گیشن سروسز کے شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور مشاورت کریں گے۔

ٹیگس