جب 3 دن میں پسماندہ علاقے کی قسمت بدل گئی، ایرانیوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے+ ویڈیو
دنیا بھر میں موبائل اسپتال 6 سے 7 دن میں تیار ہوجاتے ہیں جبکہ ایرانی ماہرین نے تین دن میں جدید آلات و وسائل سے آراستہ موبائل ہاسپٹل بنا کر ایک ریکارڈ قائم کر دیا۔
اس موبائل ہسپتال کا نام احسان ہے اور ایران کے انجینئرز اور ڈاکٹروں نے تین دن کی انتھک محنت سے اس موبائل ہسپتال کو تیار کر دیا۔
جب امریکی پابندیوں کا سامنا کر رہے ایران میں کورونا وائرس پھیلا تو دنیا کے لوگ یہ سوچ رہے تھے کہ ایران کورونا کے آگے گھٹنے ٹیک دے گا اور ایران میں بھی دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح ، کورونا سے بھاری تباہی ہوگی ، ان کی یہ بات ثابت ہونے لگی کیونکہ ایران کو امریکی پابندیوں کی وجہ سے طبی آلات و وسائل خریدنے میں پریشانی ہو رہی تھی لیکن ایران کے دیگر محکموں اور شعبوں نے جیسے امریکی پابندیوں سے ہار نہیں مانی ، اسی طرح ایران کے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ نے بھی اس لڑائی کے لئے کمر کس لی۔
ایک نوجوان گروہ ایران کے محکمہ میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کی مدد کے لئے آگے بڑھا اور کورونا کو شکست دینے کے لئے رضاکارانہ طور پر خدمات کا آغاز کیا۔
آج ان نوجوانوں کی وجہ سے کورونا ایران میں اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے اور ملک کا محکمہ صحت مکمل طور پر خود کفیل ہوگیا ہے۔ ماسک کی تیاری سے لے کر سینیٹیائیزر اور کورونا ویکسین کی تیاری تک ، نوجوانوں نے آسانی سے سارے مرحلے طے کرلئے ۔
ایرانی نوجوانوں نے ثابت کیا ہے کہ "نہیں کر سکتے" یا "نہیں ہو سکتا" کا دور گزر چکا ہے اور تین دن کے اندر ایرانی ماہرین نے تمام جدید آلات سے لیس ایک موبائل اسپتال بنا کر دنیا میں ایک مثال قائم کردی ہے۔