Mar ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • ترک اسلحہ کانفرنس کی اہمیت پر زور

اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ ترک اسلحہ کانفرنس کے اغراض و مقاصد حاصل کرنے کے لیے مضبوط سیاسی عزم کی ضرورت ہے۔

 ترک اسلحہ کانفرنس کے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے مستقل مندوب اسما‏ئیل بقائی ھامانہ کا کہنا تھا کہ تہران سمجھتا ہے کہ  ترک اسلحہ سے متعلق واحد اور کثیر الفریقی مذاکراتی تنظیم کی حیثیت سے یہ کانفرنس انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں مضبوط سیاسی عزم کی ضرورت ہے تا کہ ترک اسلحہ کانفرنس اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے قابل ہو اور اس کے منظور کردہ قوانین کو لازم الاجرا بنایا جاسکے۔  

 اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں تعینات ایران کے مستقل مندوب کا  کہنا تھا کہ بعض مندوبین میں سیاسی عزم کا فقدان پایا جاتا ہے اور وہ   اس کانفرنس کو مشاورتی کونسل میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگس