Mar ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  •  ایران کے مال بردار بحری جہاز میں ہونے والے دھماکے کے بارے میں صیہونی وزیر جنگ کا ذومعنی بیان

صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے ایران کے مال بردار بحری جہاز میں ہونے والے دھماکے کے بارے میں ذومعنی بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل تمام محاذوں پر پیشگی اقدامات کا پابند ہے۔

یروشلم پوسٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر جنگ بینی گینٹز نے سابق اینٹیلی جینس چیف عاموس یادلین سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی مال بردار  بحری جہاز میں دھماکے کے بارے میں واضح بات کرنے سے گریز کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا اعلان نہیں کیا جاسکتا کہ اسرائیل نے کیا کام کیا ہے اور کیا نہیں۔
 قابل ذکر ہے کہ دس مارچ کو بحیرہ روم  کی آزاد سمندری حدود میں سفر کرنے والا ایران کا ایک مال بردار بحری جہاز دھماکہ خیزمواد سے ٹکرایا گیا تھا جس سے جہاز کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔

 ایک ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ جغرافیائی حدود اور نشانہ بنانے کے طریقہ کار کو دیکھتے ہوئے قوی امکان یہ ہے کہ ، دہشت گردی اور تخریب کاری کی اس کارروائی میں اسرائیل کا ہاتھ ملوث ہے۔

ٹیگس