Mar ۱۵, ۲۰۲۱ ۲۳:۱۵ Asia/Tehran
  • نوروز 1440 کی تقریب سے محمد جواد ظریف کا خطاب
    نوروز 1440 کی تقریب سے محمد جواد ظریف کا خطاب

ایران کی وزارت خارجہ کے زیراہتمام نوروز کی سفارتی تقریب پیر کی شب تہران میں منعقد کی گئی۔

" نوروز دوستی"  کے نام سے منعقدہ اس تقریب میں دنیا کے اسی سے زائد ملکوں کے سفیروں کے علاوہ اقوام متحدہ کے نمائندہ تہران نے بھی شرکت کی۔

 تقریب کے میزبان کی حیثیت سے ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں نوروز کی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے نووز کی  تقریبات کو عالمی ایونٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چودھویں صدی شمسی کے دوران انسانیت کو جنگوں، پابندیوں  اور طرح طرح کے تعصبات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے دنیا کی تمام امن پسند قوموں کو نوروز کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پندرہویں صدی شمسی کا آغاز ساری دنیا کے لیے امن و آشتی اور محبت و دوستی کا پیغام لے کر آئے گا۔

اس موقع پر ایران کے مختلف صوبوں کے طائفوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے نوروز کی رسومات اور اپنے اپنے علاقوں کی ثقافتی جھلکیاں بھی پیش کیں۔

 

ٹیگس